مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - . باب: حضرت امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
عَنِ الْمَقْبُرِيِّ قَالَ : كُنَّا مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ فَجَاءَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - فَسَلَّمَ ، فَرَدَّ عَلَيْهِ الْقَوْمُ وَمَضَى ، وَمَعَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ لَا يَعْلَمُ ، فَقِيلَ لَهُ : هَذَا حَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ يُسَلِّمُ ، فَلَحِقَهُ فَقَالَ : وَعَلَيْكَ يَا سَيِّدِي ، فَقِيلَ لَهُ : تَقُولُ يَا سَيِّدِي ؟ فَقَالَ : أَشْهَدُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنَّهُ سَيِّدٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤مقبری بیان کرتے ہیں : ہم لوگ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے اسی دوران سیدنا امام حسن بن على رضی اللہ عنہما تشریف لے آئے ، انہوں نے سلام کیا ، حاضرین نے انہیں سلام کا جواب دیا اور وہ تشریف لے گئے ، ہمارے ساتھ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بھی تھے ۔ انہیں پتہ نہیں چلا ، انہیں بتایا گیا کہ امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما نے سلام کیا ہے ، تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ پیچھے ان کے پاس گئے اور بولے : اے میرے سردار ! آپ پر بھی سلام ہو ، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہا: گیا ، آپ یہ کہہ رہے تھے اے میرے سردار ! تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے : ” یہ ( یعنی سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ فرمایا ہے ، یہ ) سردار ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔