مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ خَرَجَ مِنْهُ شَيْءٌ بَعْدَ الْغُسْلِ . باب: اگر غسل کے بعد کسی شخص کا مواد نکل آئے ( تو اس کا حکم کیا ہو گا ؟)
حدیث نمبر: 1503
عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِذَا اغْتَسَلَ أَحَدُكُمْ ثُمَّ ظَهَرَ مِنْ ذَكَرِهِ شَيْءٌ فَلْيَتَوَضَّأْ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ ، وَقَدْ عَنْعَنَهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا حکم بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” جب کوئی شخص غسل کر لے اور پھر اس کی شرمگاہ سے کوئی چیز ظاہر ہو ، تو اسے وضو کر لینا چاہیے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے اور وہ تدلیس کرنے والا ہے ، اس نے یہ روایت ” عنعنہ “ کے ساتھ نقل کی ہے ۔