مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ فِي فَضْلِ أَهْلِ الْبَيْتِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - . باب: اہل بیت کی فضیلت کا بیان
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِفَاطِمَةَ : " ائْتِنِي بِزَوْجِكِ وَابْنَيْكِ " . فَجَاءَتْ بِهِمْ ، فَأَلْقَى عَلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كِسَاءً كَانَ تَحْتِي خَيْبَرِيًّا أَصَبْنَاهُ مِنْ خَيْبَرَ ، ثُمَّ قَالَ : " اللَّهُمَّ هَؤُلَاءِ آلُ مُحَمَّدٍ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَاجْعَلْ صَلَوَاتِكَ وَبَرَكَاتِكَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا جَعَلْتَهَا عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ " . ¤ قُلْتُ : رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارِ الصَّلَاةِ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ عُقْبَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرِّفَاعِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا : تم اپنے شوہر اور اپنے دونوں بیٹوں کو لے کے میرے پاس آؤ ، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا انہیں ساتھ لے کے آئیں ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر چادر ڈالی جو میرے نیچے موجود تھی ، وہ خیبر سے بنی ہوئی چادر تھی جو ہمیں خیبر سے ملی تھی ، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اے اللہ ! یہ آل محمد ہیں ، تو اپنی رحمتیں اور برکتیں محمد کی آل پر نازل فرما ، جس طرح تو نے انہیں سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی آل پر نازل کیا تھا ، بے شک تو لائق حمد اور بزرگی کا مالک ہے ۔ “ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ترمذی نے نقل کی ہے ، جس میں اختصار کے ساتھ صرف نماز کا ذکر ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عقبہ بن عبداللہ رفاعی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔