مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي فَضْلِ جَمَاعَةٍ مِنْ الصَّحَابَةِ مِنْهُمْ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَغَيْرُهُمَا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا . باب: صحابہ کرام کی جماعت کی فضیلت کا بیان ان میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور دیگر حضرات شامل ہیں
عَنْ بُرَيْدَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنَّ جِبْرِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - أَتَانِي فَقَالَ : إِنَّ رَبَّكَ يُحِبُّ مِنْ أَصْحَابِكَ أَرْبَعَةٌ ، وَيَأْمُرُكَ أَنْ تُحِبَّهُمْ " . قَالَ بَعْضُ أَصْحَابِهِ : سَمِّهِمْ لَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ . قَالَ : " أَمَا إِنَّ عَلِيًّا مِنْهُمْ " . حَتَّى إِذَا كَانَ الْغَدَاةُ قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، النَّفَرُ الَّذِينَ أَخْبَرَكَ اللَّهُ أَنَّهُ يُحِبُّهُمْ ؟ قَالَ : " عَلِيٌّ ، وَأَبُو ذَرٍّ الْغِفَارِيُّ ، وَالْمِقْدَادُ بْنُ الْأَسْوَدِ ، وَسَلْمَانُ الْفَارِسِيُّ " . ¤ قُلْتُ : رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَغَيْرُهُ بِاخْتِصَارٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَبْدُ النُّورِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ كَذَّبَهُ شُعْبَةُ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ . ¤سیدنا بریده رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جبرائیل میرے پاس آئے اور بولے : آپ کا پروردگار آپ کے اصحاب میں سے چار افراد سے محبت رکھتا ہے ، اور وہ آپ کو یہ حکم دیتا ہے کہ آپ بھی ان سے محبت رکھیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی صحابی نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ ہمارے سامنے ان لوگوں کا نام بیان کریں ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا : ان میں سے ایک علی ہے ، اگلے دن لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! وہ افراد جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ بتایا ہے کہ وہ ان سے محبت رکھتا ہے ( وہ کون ہیں ؟ ) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : علی ، ابوذر غفاری ، مقداد بن اسود اور سلمان فارسی“ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں امام ترمذی اور دیگر حضرات نے بھی اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالنور بن عبداللہ ہے جسے شعبہ نے جھوٹا قرار دیا ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے ۔