مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَنَاقِبِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ - رَضِي اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 14904
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ : سَمِعْتُ عَلِيًّا يَوْمَ مَاتَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ يَقُولُ : أَذَهَبَ ابْنُ عَوْفٍ ، فَقَدْ أَدْرَكْتَ صَفْوَهَا ، وَاسْتَقْتَ رِفْقَهَا ؟ ! ¤محمد محی الدین
ابراہیم بن عبدالرحمن بن عوف بیان کرتے ہیں : جس دن سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا ، میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا : اے ابن عوف ! آپ ایسی حالت میں تشریف لے جائیں ، کہ آپ نے اس ( دنیا ) کی صاف چیز کو پا لیا اور گدلی چیز سے بچ گئے ۔