مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَنَاقِبِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ - رَضِي اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ : أَقْطَعَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعُمَرَ أَرْضَ كَذَا وَكَذَا ، فَذَهَبَ الزُّبَيْرُ - رَحِمَهُ اللَّهُ - إِلَى آلِ عُمَرَ فَاشْتَرَى نَصِيبَهُ مِنْهُمْ ، فَأَتَى عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانٍ فَقَالَ : إِنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ زَعَمَ أَنَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَقْطَعُهُ وَعُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَرْضَ كَذَا وَكَذَا ، وَإِنِّي اشْتَرَيْتُ نَصِيبَ آلِ عُمَرَ ؟ فَقَالَ عُثْمَانُ : عَبْدُ الرَّحْمَنِ جَائِزُ الشَّهَادَةِ لَهُ وَعَلَيْهِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ . ¤سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو فلاں فلاں جگہ پر زمین عطا کی ، سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ آل عمر کے پاس گئے اور ان سے ان کا حصہ خرید لیا پھر وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور انہوں نے کہا: عبدالرحمن بن عوف کا یہ کہنا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اور عمر بن خطاب کو فلاں فلاں جگہ دی ہے ، تو میں نے آل عمر کا حصہ خرید لیا ہے ، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: سیدنا عبدالرحمن کی دی ہوئی گواہی جائز ہے خواہ وہ کسی کے حق میں ہو یا کسی کے خلاف ہو ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔