مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَنَاقِبِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ - رَضِي اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 14900
وَعَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ : تَصَدَّقَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ بِشَطْرِ مَالِهِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَرْبَعَةَ آلَافِ دِرْهَمٍ ، ثُمَّ تَصَدَّقَ بِأَرْبَعِينَ أَلْفًا ، ثُمَّ تَصَدَّقَ بِأَرْبَعِينَ أَلْفِ دِينَارٍ ، تَمَّ حَمَلَ عَلَى خَمْسِ مِائَةِ فَرَسٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، ثُمَّ حَمَلَ عَلَى أَلْفٍ وَخَمْسِ مِائَةِ رَاحِلَةٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَكَانَ عَامَّةُ مَالِهِ فِي التِّجَارَةِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَهُوَ مُرْسَلٌ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
زہری بیان کرتے ہیں : سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں اپنا نصف مال جو چار ہزار درہم تھا وہ صدقہ کر دیا تھا پھر انہوں نے چالیس ہزار صدقہ کیے پھر انہوں نے چالیس ہزار دینار صدقہ کیے پھر انہوں نے اللہ کی راہ میں پانچ سو گھوڑے دیے پھر انہوں نے اللہ کی راہ میں پندرہ سو اونٹنیاں سواری کے لئے دیں ، ان کا زیادہ تر مال تجارت کے نتیجے میں تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور
یہ روایت مرسل ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔