مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَنَاقِبِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ - رَضِي اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ : أَنَّهُ كَانَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَذَهَبَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِحَاجَتِهِ ، فَأَدْرَكَهُمْ وَقْتُ الصَّلَاةِ ، فَتَقَدَّمَهُمْ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فَجَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَلَّى مَعَ النَّاسِ خَلْفَهُ رَكْعَةً ، فَلَمَّا سَلَّمَ قَالَ : " أَصَبْتُمْ أَوْ أَحْسَنْتُمْ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ ، وَلَفْظُهُ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - انْتَهَى إِلَيْهِ وَهُوَ يُصَلِّي ، فَأَرَادَ أَنْ يَتَأَخَّرَ فَأَوْمَأَ إِلَيْهِ أَنْ مَكَانَكَ ، فَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِصَلَاةِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ . ¤ وَأَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کسی کام کے سلسلے میں تشریف لے گئے ، لوگوں کو نماز کا وقت ہو گیا تو سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ آگے بڑھے ( اور نماز پڑھانا شروع کی ) اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے ، تو آپ نے سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے پیچھے لوگوں کے ساتھ ایک رکعت ادا کی ، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم لوگوں نے ٹھیک کیا ہے ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) تم لوگوں نے اچھا کیا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے ان کے الفاظ یہ ہیں : جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس پہنچے تو وہ نماز پڑھا رہے تھے ۔ انہوں نے پیچھے ہٹنے کا ارادہ کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اشارہ کیا کہ تم اپنی جگہ پر رہو پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں نماز ادا کی ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام بزار کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔