مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَنَاقِبِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ - رَضِي اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 14893
وَعَنْ بُسْرَةَ بِنْتِ صَفْوَانَ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَأَلَهَا : " مَنْ يَخْطُبُ أُمَّ كُلْثُومٍ بِنْتَ عُقْبَةَ ؟ " قَالَتْ : فُلَانٌ وَفُلَانٌ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فَقَالَ : " أَنْكِحُوا عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ فَإِنَّهُ مِنْ خِيَارِ الْمُسْلِمِينَ ، وَمِنْ خِيَارِهِمْ مَنْ كَانَ مِثْلَهُ . ¤محمد محی الدین
سیده بسره بنت صفوان رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے سوال کیا ام کلثوم بنت عقبہ کو کس نے شادی کا پیغام بھیجا ہے ، تو اس خاتون نے بتایا فلاں صاحب نے اور فلاں صاحب نے اور سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : عبدالرحمن بن عوف کے ساتھ اس کی شادی کروا دو ! کیونکہ وہ بہترین مسلمانوں میں سے ایک ہے ، اور ان ( مسلمانوں ) کے بہترین لوگوں میں وہ شخص ہو گا جو اس کی مانند ہو ۔ “