مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَنَاقِبِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ - رَضِي اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 14894
وَفِي رِوَايَةٍ : قَالَ : " فَأَيْنَ أَنْتُمْ مِنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ فَإِنَّهُ سَيِّدُ الْمُسْلِمِينَ وَخِيَارُهُمْ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِي الرِّوَايَةِ الْأُولَى : يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ سَالِمٍ ، وَكِلَاهُمَا وُثِّقَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَالثَّانِيَةُ : ضَعِيفَةٌ . ¤محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم لوگ عبدالرحمن بن عوف پر کیوں توجہ نہیں دیتے ؟ کیونکہ وہ مسلمانوں کے سردار اور ان کے بہتر لوگوں میں سے ایک ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے پہلی روایت کی سند میں ایک راوی یعقوب بن حمید ہے اور ایک راوی سلیمان بن سالم ہے ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں جبکہ دوسری روایت ضعیف ہے ۔