❮
❯
حدیث نمبر: 14833
وَعَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ قَالَ : أَسْلَمَ الزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ وَهُوَ ابْنُ ثَمَانِ سِنِينَ ، وَهَاجَرَ وَهُوَ ابْنُ ثَمَانِ عَشْرَةَ سَنَةً ، وَكَانَ عَمُّ الزُّبَيْرِ يُعَلِّقُ الزُّبَيْرَ فِي حَصِيرٍ ، وَيُدَخِّنُ عَلَيْهِ بِالنَّارِ ، وَهُوَ يَقُولُ : ارْجِعْ إِلَى الْكُفْرِ ، فَيَقُولُ الزُّبَيْرُ : لَا أَكْفُرُ أَبَدًا .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّهُ مُرْسَلٌ .
محمد محی الدین

ابواسود بیان کرتے ہیں : سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ نے آٹھ سال کی عمر میں اسلام قبول کیا اور اٹھارہ سال کی عمر میں ہجرت کی ، سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے چچا انہیں ایک چٹائی میں لٹکا دیتے تھے اور نیچے سے آگ کا دھواں دیتے تھے اور یہ کہتے تھے : کفر کی طرف واپس آ جاؤ ! تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ جواب دیتے : میں کبھی بھی کفر اختیار نہیں کروں گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ، البتہ یہ روایت مرسل ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 14833
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (239)»