حدیث نمبر: 14832
وَعَنْ مُطِيعِ بْنِ الْأَسْوَدِ قَالَ : سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - يَقُولُ : وَاللَّهِ لَوْ عَهِدْتُ عَهْدًا ، أَوْ تَرَكْتُ تَرِكَةً ، لَكَانَ أَحَبَّ إِلَيَّ أَنْ أَجْعَلَهَا إِلَى الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ ؛ فَإِنَّهُ رُكْنٌ مِنْ أَرْكَانِ الدِّينِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین

مطیع بن اسود بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے : اللہ کی قسم ! اگر میں نے کوئی عہد کرنا ہوتا یا میں نے کوئی ترکہ چھوڑنا ہوتا تو میرے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ یہ تھا کہ میں سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کو اس کا نگران مقرر کرتا کیونکہ وہ دین کے ارکان میں سے ایک رکن ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 14832
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن۔
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (232)»