مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَنَاقِبِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - . باب: حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 14834
وَعَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ قَالَ : أَسْلَمَ الزُّبَيْرُ ، وَهُوَ ابْنُ سِتَّ عَشْرَةَ سَنَةً ، وَلَمْ يَتَخَلَّفْ عَنْ غَزْوَةٍ غَزَاهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقُتِلَ وَهُوَ ابْنُ بِضْعٍ وَسِتِّينَ سَنَةً ، وَهُوَ مِنَ الْبَصْرَةِ عَلَى نَحْوِ بَرِيدٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَهُوَ مُرْسَلٌ صَحِيحٌ . ¤محمد محی الدین
ہشام بن عروہ بیان کرتے ہیں : سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے سولہ سال کی عمر میں اسلام قبول کیا تھا اور وہ کسی ایسے غزوہ سے پیچھے نہیں رہے ، جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شرکت کی ہو ، جب ان کا انتقال ہوا تو اس وقت ان کی عمر ساٹھ سال سے زیادہ تھی اور وہ بصرہ سے ایک برید کے فاصلہ پر تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور
یہ روایت مرسل ہے ، اور صحیح ہے ۔