مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَنَاقِبِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - . باب: حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 14829
وَعَنْ عُرْوَةَ قَالَ : كَانَ الزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ طَوِيلًا تَخُطُّ رِجْلَاهُ الْأَرْضَ إِذَا رَكِبَ الدَّابَّةَ ، أَشْعَرَ ، وَرُبَّمَا أَخَذَتْ بِشَعْرِ كَتِفَيْهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ أَبُو غَزِيَّةَ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ وَوَثَّقَهُ الْحَاكِمُ ، وَابْنُ أَبِي الزِّنَادِ مُخْتَلَفٌ فِيهِ . ¤محمد محی الدین
عروہ بیان کرتے ہیں : سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ طویل القامت شخص تھے جب وہ سواری پر سوار ہوتے تھے ، تو ان کے پاؤں زمین پر لگتے تھے ۔ ان کے بال زیادہ تھے بعض اوقات ان کے بال کندھوں تک آتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوغزیہ ہے ، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے امام حاکم رحمہ اللہ نے اسے ثقہ کہا: ہے ، اور ایک راوی ابن ابوزناد ہے جس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے ۔