مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي كَرَمِهِ وَمَا سُمِّيَ بِهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ . باب: ان کی کرم نوازی کا بیان ، اور انہیں جو نام دیا گیا اس کا بیان
حدیث نمبر: 14809
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ قَالَ : كَانَتْ غَلَّةُ طَلْحَةَ كُلَّ يَوْمٍ أَلْفًا وَافِيًا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّهُ مُرْسَلٌ . ¤محمد محی الدین
عمرو بن دینار بیان کرتے ہیں : روزانہ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کا غلہ پورا ایک ہزار ہوتا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں تاہم یہ روایت مرسل ہے ۔