مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ صِفَتِهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ . باب: حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ کے حلیہ کا بیان
حدیث نمبر: 14801
عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ قَالَ : كَانَ طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ أَبْيَضَ يَضْرِبُ إِلَى الْحُمْرَةِ مَرْبُوعًا ، هُوَ إِلَى الْقِصَرِ أَقْرَبُ ، رَحْبَ الصَّدْرِ ، عَرِيضَ الْمَنْكِبَيْنِ ، إِذَا الْتَقَتِ الْتَفَّتْ جَمِيعًا ، ضَخْمَ الْقَدَمَيْنِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
موسیٰ بن طلحہ بیان کرتے ہیں : ” سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ سفید رنگت کے مالک تھے جو سرخی مائل تھی وہ درمیانے قد کے مالک تھے تاہم وہ کچھ کوتاہ قامت محسوس ہوتے تھے ۔ ان کا سینہ چوڑا تھا ، دونوں کندھے کشادہ تھے جب وہ توجہ کرتے تھے تو مکمل طور پر متوجہ ہو جاتے تھے ۔ ان کے دونوں پاؤں بڑے تھے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران ہے اور وہ ضعیف ہے ۔