مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ صِفَتِهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ . باب: حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ کے حلیہ کا بیان
حدیث نمبر: 14802
وَعَنِ الْوَاقِدِيِّ قَالَ : كَانَ طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ آدَمَ كَثِيرَ الشِّعْرِ ، لَيْسَ بِالْجَعْدِ وَلَا بِالسَّبْطِ ، حَسَنَ الْوَجْهِ ، دَقِيقَ الْعِرْنَيْنِ ، إِذَا مَشَى أَسْرَعَ ، وَكَانَ لَا يُغَيِّرُ شَيْبَةَ ، قُتِلَ يَوْمَ الْجَمَلِ فِي جُمَادَى سَنَةَ سِتٍّ وَثَلَاثِينَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ إِلَى الْوَاقِدِيِّ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
واقد بیان کرتے ہیں : سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ گندمی رنگت کے مالک تھے ۔ ان کے بال زیادہ تھے ۔ ان کے بال نہ بالکل گھنگریالے تھے اور نہ ہی بالکل سیدھے تھے وہ خوبصورت چہرے کے مالک تھے ۔ ان کی ناک پتلی تھی ، جب وہ چلتے تھے تو تیزی سے چلتے تھے ، وہ سفید بالوں پر خضاب نہیں لگاتے تھے ۔ جمادی الاول کے مہینے میں ، سن چھتیس ہجری میں وہ جنگ جمل میں شہید ہوئے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور واقدی تک اس کے رجال ثقہ ہیں ۔