مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ وَفَاتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - . باب: حضرت علی رضی اللہ عنہ کی وفات کا بیان
وَعَنْ أَبِي سِنَانٍ الدُّؤَلِيِّ : أَنَّهُ عَادَ عَلِيًّا فِي شَكْوَى اشْتَكَاهَا ، فَقَالَ لَهُ : لَقَدْ تَخَوَّفْنَا عَلَيْكَ فِي شَكْوَاكَ هَذِهِ . فَقَالَ : وَلَكِنِّي وَاللَّهِ مَا تَخَوَّفْتُ عَلَى نَفْسِي مِنْهُ ؛ لِأَنِّي سَمِعْتُ الصَّادِقَ الْمَصْدُوقَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " إِنَّكَ سَتُضْرَبُ ضَرْبَةً هُنَا ، وَضَرْبَةً هَاهُنَا - وَأَشَارَ إِلَى صُدْغِهِ - فَيَسِيلُ دَمُهَا حَتَّى يُخَضِّبَ لِحْيَتَكَ ، وَيَكُونَ صَاحِبُهَا أَشْقَاهَا كَمَا كَانَ عَاقِرُ النَّاقَةِ أَشْقَى ثَمُودَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤ابوسنان دؤلی بیان کرتے ہیں : وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی بیماری کے دوران ان کی عیادت کرنے کے لئے گئے ، تو انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے کہا: ہمیں آپ کی اس بیماری کے حوالے سے آپ کے بارے میں اندیشہ ہے ، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : لیکن اللہ کی قسم ! مجھے اس بیماری کے حوالے سے اپنی ذات کے بارے میں کوئی خوف نہیں ہے ، کیونکہ میں نے سیدنا صادق و مصدوق صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” تم پر یہاں ضرب لگائی جائے گی اور یہاں ضرب لگائی جائے گی ۔ “ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنی کنپٹی کی طرف اشارہ کیا کہ یہاں سے خون بہے گا اور تمہاری داڑھی کو رنگین کر دے گا ۔ ” اور ایسا کرنے والا شخص سب سے زیادہ بدنصیب ہو گا ، جس طرح اونٹنی کے پاؤں کاٹنے والا شخص قوم ثمود کا سب سے زیادہ بدنصیب شخص تھا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔