حدیث نمبر: 14765
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ عَلِيًّا كَانَ يَقُولُ فِي حَيَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ : ( أَفَإِنْ مَاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ ) وَاللَّهِ لَا نَنْقَلِبُ عَلَى أَعْقَابِنَا بَعْدَ إِذْ هَدَانَا اللَّهُ تَعَالَى ، وَاللَّهِ لَئِنْ مَاتَ أَوْ قُتِلَ لَأُقَاتِلَنَّ عَلَى مَا قَاتَلَ عَلَيْهِ حَتَّى أَمُوتَ ، وَاللَّهِ إِنِّي لَأَخُوهُ وَوَلِيُّهُ وَابْنُ عَمِّهِ وَوَارِثُهُ ، فَمَنْ أَحَقُّ بِهِ مِنِّي . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ یہ فرمایا کرتے تھے : اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے : ” اگر وہ مر جائے یا قتل ہو جائے تو کیا تم ایڑیوں کے بل پلٹ جاؤ گے ۔ “ ( سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے : ) اللہ کی قسم ! ہم ایڑیوں کے بل نہیں پلٹیں گے ، اس کے بعد کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ہدایت عطا کر دی ہے ، اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو جائے یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہو جائیں تو میں اس چیز کی بنیاد پر جہاد کروں گا ، جس کی بنیاد پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لڑائی کیا کرتے تھے ، اور مرتے دم تک ایسا کرتا رہوں گا ، اللہ کی قسم ! میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا بھائی ہوں ، آپ کا ولی ہوں ، آپ کا چچازاد ہوں اور آپ کا وارث ہوں ۔ اس حوالے سے کون مجھ سے زیادہ حق رکھتا ہے ؟
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 14765
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (176)»