مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ مِنْهُ جَامِعٌ فِيمَنْ يُحِبُّهُ وَمَنْ يُبْغِضُهُ . باب: اس شخص کا بیان ، جو حضرت علی رضی اللہ عنہ سے محبت رکھتا ہے ، یا جو ان سے بغض رکھتا ہے
حدیث نمبر: 14759
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : وَاللَّهِ مَا كُنَّا نَعْرِفُ مُنَافِقِينَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا بِبُغْضِهِمْ عَلِيًّا .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : مَا كُنَّا نَعْرِفُ مُنَافِقِينَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ . بِأَسَانِيدَ كُلُّهَا ضَعِيفَةٌ .
محمد محی الدین
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : اللہ کی قسم ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ہم اپنے درمیان منافقین کو صرف اسی بات کے حوالے سے پہچانتے تھے کہ وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے بغض رکھتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” ہم انصار کے لوگ منافقین کو صرف اسی حوالے سے پہچانتے تھے “ اس کی تمام اسناد ضعیف ہیں ۔