حدیث نمبر: 14760
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : نَظَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى عَلِيٍّ ، فَقَالَ : " لَا يُحِبُّكَ إِلَّا مُؤْمِنٌ وَلَا يُبْغِضُكُ إِلَّا مُنَافِقٌ ، مَنْ أَحَبَّكَ فَقَدْ أَحَبَّنِي ، وَمَنْ أَبْغَضَكَ فَقَدْ أَبْغَضَنِي ، وَحَبِيبِي حَبِيبُ اللَّهِ ، وَبَغِيضِي بَغِيضُ اللَّهِ ، وَيْلٌ لِمَنْ أَبْغَضَكَ بَعْدِي " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ فِي تَرْجَمَةِ أَبِي الْأَزْهَرِ : أَحْمَدَ بْنِ الْأَزْهَرِ النَّيْسَابُورِيَّ : أَنَّ مَعْمَرًا كَانَ لَهُ ابْنُ أَخٍ رَافِضِيٌّ فَأَدْخَلَ هَذَا الْحَدِيثَ فِي كُتُبِهِ ، وَكَانَ مَعْمَرٌ مَهِيبًا لَا يُرَاجَعُ وَسَمِعَهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھا اور فرمایا : ” کوئی مومن ہی تم سے محبت رکھے گا ، اور کوئی منافق ہی تم سے بغض رکھے گا ، جو شخص تم سے محبت رکھے گا ، وہ مجھ سے محبت رکھے گا ، اور جو شخص تم سے بغض رکھے گا ، وہ مجھ سے بغض رکھے گا ، میرا حبیب اللہ کا حبیب ہے ، اور میرا ناپسندیدہ شخص اللہ کا ناپسندیدہ شخص ہے ، اس شخص کے لئے بربادی ہے ، جو میرے بعد تم سے بغض رکھے گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کے رجال ثقہ ہیں تاہم ابوازہر أحمد بن ازہر نیشاپوری کے حالات میں بات تحریر ہے کہ معمر کا ایک بھتیجا تھا ، جو رافضی تھا اس نے
یہ روایت ان کی تحریروں میں داخل کر دی ہے ، اور معمر ایک بارعب شخص تھے ۔ انہیں نظرثانی کے لئے نہیں کہا: جاتا تھا ، امام عبدالرزاق نے ان سے سماع کیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 14760
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف