حدیث نمبر: 14706
عَنْ عَلِيٍّ قَالَ : مَا رَمَدْتُ وَلَا صَدَّعْتُ مُنْذُ مَسَحَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَجْهِي ، وَتَفَلَ فِي عَيْنِي ، يَوْمَ خَيْبَرَ حِينَ أَعْطَانِي الرَّايَةَ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَأَحْمَدُ بِاخْتِصَارٍ ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أُمِّ مُوسَى ، وَحَدِيثُهَا مُسْتَقِيمٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب خیبر کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے جھنڈا عطا کیا اس وقت جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے چہرے پر ہاتھ پھیرا اور میری آنکھوں میں لعاب دہن ڈالا ، اس کے بعد مجھے کبھی آشوب چشم کی یا سر درد کی شکایت نہیں ہوئی ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور امام أحمد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ، اور ان دونوں کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، صرف اُم موسیٰ کا معاملہ مختلف ہے ، اور اس کی نقل کردہ حدیث مستقیم ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 14706
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (593) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (579)»