مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ جَامِعٌ فِي مَنَاقِبِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - . باب: حضرت علی رضی اللہ عنہ کے مناقب کا مجموعہ
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : لَقَدْ أُعْطِيَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ ثَلَاثَ خِصَالٍ ، لَأَنْ يَكُونَ لِي خَصْلَةٌ مِنْهَا أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُعْطَى حُمْرَ النَّعَمِ . قِيلَ : وَمَا هِيَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ؟ قَالَ : تَزْوِيجُهُ فَاطِمَةَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَسُكْنَاهُ الْمَسْجِدَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَحِلُّ فِيهِ مَا يَحِلُّ لَهُ ، وَالرَّايَةُ يَوْمَ خَيْبَرَ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ نَجِيحٍ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : ” علی بن ابوطالب کو تین ایسی خصوصیات عطا کی گئی ہیں کہ اگر ان میں سے کوئی ایک خصوصیت میرے لئے ہوتی تو یہ چیز میرے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ تھی کہ مجھے سرخ اونٹ دے دیتے جاتے ، پوچھا: گیا : اے امیر المؤمنین ! وہ چیزیں کیا ہیں ؟ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ان کی شادی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے ہوئی ، وہ دونوں مسجد میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایسی حالت میں رہ سکتے تھے کہ اور کسی کے لئے اس حالت میں مسجد میں آنا جائز نہیں ہے ، اور غزوہ خیبر کے موقع پر جھنڈا انہیں دیا گیا ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن جعفر بن نجیح ہے ، اور وہ متروک ہے ۔