مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ قَوْلِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ " . باب: نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان :’’ میں جس کا مولیٰ ہوں علی بھی اس کا مولیٰ ہے “
عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أُوصِي مَنْ آمَنَ بِي وَصَدَّقَنِي بِوِلَايَةِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، مَنْ تَوَلَّاهُ فَقَدْ تَوَلَّانِي ، وَمَنْ تَوَلَّانِي فَقَدْ تَوَلَّى اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - وَمَنْ أَحَبَّهُ فَقَدْ أَحَبَّنِي ، وَمَنْ أَحَبَّنِي فَقَدْ أَحَبَّ اللَّهَ تَعَالَى ، وَمَنْ أَبْغَضَهُ فَقَدْ أَبْغَضَنِي ، وَمَنْ أَبْغَضَنِي فَقَدْ أَبْغَضَ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ أَحْسَنُهَا فِيهِ جَمَاعَةٌ ضُعَفَاءُ وَقَدْ وُثِّقُوا . ¤سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میں اس شخص کو یہ تلقین کرتا ہوں ، جو مجھ پر ایمان رکھتا ہے ، اور میری تصدیق کرتا ہے ، وہ علی بن ابوطالب سے ولاء ( یعنی دوستی ) رکھے ، جو شخص اس سے ولاء رکھے گا ، وہ مجھ سے ولاء رکھے گا ، اور جو مجھ سے ولاء رکھے گا ، وہ اللہ تعالیٰ سے ولاء رکھے گا ، جو شخص اُس سے محبت رکھے گا ، وہ مجھ سے محبت رکھے گا ، اور جو مجھ سے محبت رکھے گا ، وہ اللہ تعالیٰ سے محبت رکھے گا ، جو اس سے بغض رکھے گا ، وہ مجھ سے بغض رکھے گا ، اور جو مجھ سے بغض رکھے گا ، وہ اللہ تعالیٰ سے بغض رکھے گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ، جن میں سے زیادہ بہتر سند میں ضعیف راویوں کی ایک جماعت موجود ہے جن کی توثیق بھی کی گئی ہے ۔