مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ قَوْلِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ " . باب: نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان :’’ میں جس کا مولیٰ ہوں علی بھی اس کا مولیٰ ہے “
وَعَنْ وَهْبِ بْنِ حَمْزَةَ قَالَ : صَحِبْتُ عَلِيًّا [ مِنَ الْمَدِينَةِ ] إِلَى مَكَّةَ فَرَأَيْتُ مِنْهُ بَعْضَ مَا أَكْرَهُ ، فَقُلْتُ : لَئِنْ رَجَعْتُ لَأَشْكُوَنَّكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا قَدِمْتُ لَقِيتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ : رَأَيْتُ مِنْ عَلِيٍّ كَذَا وَكَذَا ، فَقَالَ : " لَا تَقُلْ هَذَا ; فَهُوَ أَوْلَى النَّاسِ بِكُمْ بَعْدِي " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ دُكَيْنٌ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا . ¤وہب بن حمزہ بیان کرتے ہیں : میں مدینہ منورہ سے مکہ تک کے راستے میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ رہا ، میں نے ان کی طرف سے چند ایسی چیزیں دیکھیں جو مجھے اچھی نہیں لگیں ، تو میں نے کہا: جب میں واپس جاؤں گا ، تو میں آپ کی شکایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کروں گا ، جب میں آیا اور میری ملاقات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوئی ، تو میں نے عرض کی : میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی طرف سے یہ یہ چیزیں دیکھی ہیں ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم یہ بات نہ کہو کیونکہ میرے بعد وہ تم لوگوں کے سب سے زیادہ قریب ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی دکین ہے ، جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے ، کسی نے اس کو ضعیف قرار نہیں دیا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔