مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ صِفَتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ . باب: حضرت علی رضی اللہ عنہ کے حلیہ کا بیان
حدیث نمبر: 14590
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ : رَأَيْتُ عَلِيًّا عَلَى الْمِنْبَرِ ، أَبْيَضَ اللِّحْيَةِ ، قَدْ مَلَأَتْ مَا بَيْنَ مَنْكِبَيْهِ . ¤ زَادَ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ فِي حَدِيثِهِ : عَلَى رَأْسِهِ زُغَيْبَاتٌ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
امام شعبی بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو منبر پر دیکھا ان کی داڑھی سفید تھی اور اس نے ان کے سینے کو بھرا ہوا تھا ۔ یحیی بن سعید نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ان کے سر پر تھوڑے سے بال تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔