حدیث نمبر: 14591
عَنِ الْوَاقِدِيِّ قَالَ : يُقَالُ : كَانَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ آدَمَ ، رَبْعَةً ، مُسَمَّنًا ، ضَخْمَ الْمَنْكِبَيْنِ ، طَوِيلَ اللِّحْيَةِ ، أَصْلَعَ ، عَظِيمَ الْبَطْنِ ، غَلِيظَ الْعَيْنَيْنِ ، أَبْيَضَ الرَّأْسِ وَاللِّحْيَةِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ إِلَى الْوَاقِدِيِّ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

واقدی بیان کرتے ہیں : یہ بات کہی جاتی ہے : سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ گندمی رنگت کے درمیانے قد کے آدمی تھے وہ بھاری بھرکم شخص تھے ۔ ان کے کندھے چوڑے تھے ، داڑھی لمبی تھی ، سر کے اگلے حصے پر بال نہیں تھے ، پیٹ بڑھا ہوا تھا ، آنکھیں موٹی تھیں ، سر اور داڑھی کے بال سفید تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور واقدی تک اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 14591
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (158)»