حدیث نمبر: 14588
وَعَنْ شُعْبَةَ قَالَ : سَأَلْتُ أَبَا إِسْحَاقَ : أَنْتَ أَكْبَرُ مِنَ الشَّعْبِيِّ ؟ قَالَ : الشَّعْبِيُّ أَكْبَرُ مِنِّي بِسَنَةٍ أَوْ سَنَتَيْنِ . ¤ قَالَ : وَرَأَى أَبُو إِسْحَاقَ عَلِيًّا ، وَكَانَ يَصِفُهُ لَنَا : عَظِيمَ الْبَطْنِ ، أَجْلَحَ . ¤ قَالَ شُعْبَةُ : وَكَانَ أَبُو إِسْحَاقَ أَكْبَرَ مِنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ ، وَلَمْ يُدْرِكْ أَبُو الْبَخْتَرِيِّ عَلِيًّا وَلَمْ يَرَهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

شعبہ بیان کرتے ہیں : میں نے ابواسحاق سے دریافت کیا : آپ شعبی سے بڑے ہیں ؟ انہوں نے فرمایا : شعبی مجھ سے ایک یا دو سال بڑے ہیں ۔ راوی کہتے ہیں : ابواسحاق نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی زیارت کی تھی ، وہ ہمارے سامنے ان کا حلیہ یہ بیان کرتے تھے کہ ان کا پیٹ بڑا تھا اور ان کے سر کے اطراف کے بال اڑ گئے تھے ۔ شعبہ بیان کرتے ہیں : ابواسحاق ابوبختری سے بڑے تھے ، ابوسختری نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا اور ان کی زیارت نہیں کی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 14588
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (159)»