مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ قُوَّتِهِ فِي وِلَايَتِهِ . باب: اپنی ولایت ( یعنی ذمہ داریوں ) میں ان کی قوت کا بیان
حدیث نمبر: 14448
وَعَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ : مَا رَأَيْتُ عُمَرَ قَطُّ إِلَّا وَبَيْنَ عَيْنَيْهِ مَلَكٌ يُسَدِّدُهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . وَيَأْتِي قَوْلُ ابْنِ مَسْعُودٍ كَذَلِكَ فِي وَفَاةِ عُمَرَ . ¤محمد محی الدین
ابووائل کے حوالے سے یہ بات منقول ہے ، وہ فرماتے ہیں : ” ( شاید نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ) میں نے جب بھی عمر کو دیکھا ، تو اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان ایک فرشتہ موجود تھا ، جو اسے سیدھی راہ دکھا رہا تھا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے ، ان اسانید میں سے ایک کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔ آگے چل کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی وفات کے بارے میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا قول آئے گا ، جو اس کی مانند ہے ۔