مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ قُوَّتِهِ فِي وِلَايَتِهِ . باب: اپنی ولایت ( یعنی ذمہ داریوں ) میں ان کی قوت کا بیان
وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " بَيْنَا أَنَا أَنْزِعُ اللَّيْلَةَ إِذْ وَرَدَتْ عَلَيَّ غَنَمٌ سُودٌ وَعُفْرٌ ، فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ فَنَزَعَ ذَنُوبًا أَوْ ذَنُوبِينَ وَفِي نَزْعِهِ ضَعْفٌ ، وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَهُ ، فَجَاءَ عُمَرُ فَاسْتَحَالَتْ غَرْبًا ، فَمَلَأَ الْحِيَاضَ وَأَرْوَى الْوَارِدَةَ ; فَلَمْ أَرَ عَبْقَرِيًّا أَحْسَنَ نَزْعًا مِنْ عُمَرَ ، فَأَوَّلْتُ السُّودَ : الْعَرَبَ ، وَالْعُفْرَ : الْعَجَمَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میں گزشتہ رات ( خواب میں ) پانی نکال رہا تھا اسی دوران میرے پاس سیاہ رنگ کی اور خاکستری رنگ کی بکریاں آئیں ، پھر ابوبکر آیا ، اس نے ایک ڈول یا دو ڈول نکالے ، اس کے نکالنے میں کمزوری تھی ، اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کرے ، پھر عمر آیا ، تو وہ ایک بڑا ڈول بن گیا ، اس نے حوضوں کو بھر دیا ، اور آنے والوں کو سیراب کر دیا ، میں نے پانی نکالنے کے کام میں عمر جیسا محنتی شخص نہیں دیکھا ، تو میں نے اس کی یہ تعبیر کی کہ سیاہ بکریوں سے مراد عرب ہیں ، اور خاکستری بکریوں سے مراد عجم ہیں ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔