مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ خَوْفِ الشَّيْطَانِ مِنْ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - . باب: شیطان کا حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے خوف زدہ ہونا
عَنْ سُدَيْسَةَ مَوْلَاةِ حَفْصَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ الشَّيْطَانَ لَمْ يَلْقَ عُمَرَ مُنْذُ أَسْلَمَ إِلَّا خَرَّ لِوَجْهِهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ فِي تَرْجَمَةِ سُدَيْسَةَ ، مِنْ طَرِيقِ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْهَا ، وَلَا نَعْلَمُ الْأَوْزَاعِيَّ سَمِعَ أَحَدًا مِنَ الصَّحَابَةِ . ¤ وَرَوَاهُ فِي الْأَوْسَطِ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ سُدَيْسَةَ ، وَهُوَ الصَّوَابُ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ إِلَّا أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الْفَضْلِ بْنِ مُوَفَّقٍ لَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا . ¤سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کی کنیز سدیسہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب سے عمر نے اسلام قبول کیا ہے اس کے بعد شیطان جب بھی عمر کے سامنے آیا تو وہ ( یعنی شیطان ) چہرے کے بل گر گیا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں سیدہ سدیسہ رضی اللہ عنہا کے حالات میں امام اوزاعی کے حوالے سے اس خاتون سے نقل کی ہے ، ہمارے علم کے مطابق امام اوزاعی نے صحابہ میں سے کسی سے سماع نہیں کیا ہے ۔
یہ روایت انہوں نے معجم اوسط میں امام اوزاعی کے حوالے سے سالم کے حوالے سے سیدہ سدیسہ رضی اللہ عنہا سے نقل کی ہے ، اور یہی روایت درست ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ، البتہ عبدالرحمن بن فضل بن موفق نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔