مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَا وَرَدَ مِنَ الْفَضْلِ لِأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ ، وَغَيْرِهِمَا مِنَ الْخُلَفَاءِ ، وَغَيْرِهِمْ . باب: حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور ان کے علاوہ دیگر خلفاء اور دیگر لوگوں کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - أَيَّدَنِي بِأَرْبَعَةِ وُزَرَاءَ نُقَبَاءَ " . قُلْنَا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَنْ هَؤُلَاءِ الْأَرْبَعُ ؟ قَالَ : " اثْنَيْنِ مِنْ أَهْلِ السَّمَاءِ ، وَاثْنَيْنِ مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ " . فَقُلْتُ : مَنِ الِاثْنَيْنِ مِنْ أَهْلِ السَّمَاءِ ؟ قَالَ : " جِبْرِيلُ وَمِيكَائِيلُ " . قُلْنَا : مَنِ الِاثْنَيْنِ مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ ؟ قَالَ : " أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُجِيبٍ الثَّقَفِيُّ ، وَهُوَ كَذَّابٌ . ¤ وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِمَعْنَاهُ ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ ، وَهُوَ كَذَّابٌ . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” بے شک اللہ تعالیٰ نے چار افراد کے ذریعے میری تائید کی ہے ، جو وزیر بھی ہیں اور نقیب بھی ہیں ۔ ہم نے عرض کی : یا رسول اللہ ! وہ چار افراد کون ہیں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ان میں سے دو اہل آسمان سے تعلق رکھتے ہیں ، اور دو اہل زمین سے تعلق رکھتے ہیں ، میں نے دریافت کیا : اہل آسمان سے تعلق رکھنے والے دو لوگ کون ہیں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جبرائیل اور میکائیل ، ہم نے دریافت کیا : اہل زمین سے تعلق رکھنے والے دو افراد کون ہیں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ابوبکر اور عمر ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن مجیب ثقفی ہے اور وہ کذاب ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن مالک بن مغول ہے ، اور وہ کذاب ہے ۔