مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ جَامِعٌ فِي فَضْلِهِ . باب: حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے فضائل کا مجموعہ
وَعَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ قَالَ : لَا يُعْلَمُ أَرْبَعَةٌ أَدْرَكُوا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبْنَاؤُهُمْ إِلَّا هَؤُلَاءِ الْأَرْبَعَةُ : أَبُو قُحَافَةَ ، وَأَبُو بَكْرٍ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ ، وَأَبُو عَتِيقِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَاسْمُ أَبِي عَتِيقٍ مُحَمَّدٌ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ . ¤موسیٰ بن عقبہ بیان کرتے ہیں : ایسے افراد کا پتہ نہیں چل سکا جن کی چار پشتوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایا ہو ( اور انہیں آپ کے صحابی ہونے کا شرف حاصل ہو ) البتہ ان چار حضرات کا معاملہ مختلف ہے ، سیدنا ابوقحافہ رضی اللہ عنہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سیدنا عبدالرحمن بن ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوعتیق رضی اللہ عنہ بن سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ بن سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوعتیق کا نام محمد تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبداللہ بن عبدالرحمن بن قاسم بن محمد ہے ، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔