مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي إِسْلَامِهِ . باب: حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا اسلام قبول کرنا
عَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ : مَنْ أَوَّلُ مَنْ أَسْلَمَ ؟ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : أَمَا سَمِعْتَ قَوْلَ حَسَّانِ بْنِ ثَابِتٍ : ¤ إِذَا تَذَكَّرْتَ شَجْوًا مِنْ أَخٍ ثِقَةٍ فَاذْكُرْ أَخَاكَ أَبَا بَكْرٍ بِمَا فَعَلَا خَيْرُ الْبَرِيَّةِ أَتْقَاهَا وَأَعْدَلُهَا ¤ إِلَّا النَّبِيَّ وَأَوْفَاهَا لِمَا حَمَلَا وَالثَّانِيَ التَّالِيَ الْمَحْمُودُ مَشْهَدُهُ ¤ وَأَوَّلُ النَّاسِ مِنْهُمْ صَدَّقَ الرُّسُلَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ الْهَيْثَمُ بْنُ عَدِيٍّ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤امام شعبی بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا ، سب سے پہلے کس نے اسلام قبول کیا تھا ، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا : کیا تم نے سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کا یہ شعر نہیں سنا ہے : ” جب تم کسی قابل اعتبار کے بھائی کے غم کو یاد کرو ، تو اپنے بھائی سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور ان کے طرز عمل کو بھی یاد کر لینا ، جو مخلوق میں سب سے بہتر ہیں ، سب سے زیادہ پرہیزگار ، سب سے زیادہ عدل کرنے والے ہیں ، نبی کے علاوہ ( وہ سب سے زیادہ نیک ہیں ) اور انہوں نے اپنی ذمہ داریاں پوری کیں ، وہ دوسرے فرد بھی ہیں ، پیچھے والے بھی ہیں ، قابل تعریف بھی ہیں ، اور وہ سب سے پہلے فرد ہیں ، جنہوں نے رسولوں کی تصدیق کی ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ہیثم بن عدی ہے اور وہ متروک ہے ۔