مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 14298
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِهِ : " إِنَّ قَوْمِي لَا يُصَدِّقُونِي " . فَقَالَ لَهُ جِبْرِيلُ : " يُصَدِّقُكَ أَبُو بَكْرٍ ، وَهُوَ الصِّدِّيقُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں جس رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج کروائی گئی ، تو آپ نے ارشاد فرمایا : میری قوم میری بات کی تصدیق نہیں کرے گی ، تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے آپ کی خدمت میں عرض کی : سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آپ کی تصدیق کریں گے ، اور وہ صدیق ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔