مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 14297
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَمَّا عُرِجَ بِي إِلَى السَّمَاءِ ، مَا مَرَرْتُ بِسَمَاءٍ إِلَّا وَجَدْتُ اسْمِي فِيهَا مَكْتُوبًا : مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ ، أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْغِفَارِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب مجھے آسمان کی طرف معراج کروائی گئی ، تو میں جس بھی آسمان سے گزرا وہاں میں نے اپنا نام یہ لکھا ہوا پایا ” محمد اللہ کے رسول ہیں “ ( اور ساتھ یہ لکھا ہوا تھا ) ” ابوبکر صدیق ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن ابراہیم غفاری ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔