حدیث نمبر: 14293
عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَ : سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنِ اسْمِ أَبِي بَكْرٍ ، فَقَالَتْ : عَبْدُ اللَّهِ ، فَقُلْتُ : إِنَّهُمْ يَقُولُونَ : عَتِيقٌ ؟ فَقَالَتْ : إِنَّ أَبَا قُحَافَةَ كَانَ لَهُ ثَلَاثَةٌ ، فَسَمَّى وَاحِدًا عَتِيقًا ، وَمُعَيْتِقًا ، وَمُعَتَّقًا . . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ أَبِي قَيْسٍ الْبُخَارِيُّ ، فَإِنْ كَانَ ثِقَةً فَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین

قاسم بن محمد بیان کرتے ہیں : میں نے سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے نام کے بارے میں دریافت کیا ، تو انہوں نے جواب دیا : عبداللہ نے کہا: لوگ تو یہ کہتے ہیں ان کا نام تحقیق تھا ، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا : سیدنا ابوقحافہ رضی اللہ عنہ کے تین بیٹے تھے ۔ ان میں سے ایک کا نام انہوں نے عتیق رکھا تھا ایک کا معیتق رکھا اور ایک کا معتق رکھا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ابوقیس بخاری ہے ، اگر تو وہ ثقہ ہو ، تو پھر اس روایت کی سند حسن ہو گی ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 14293
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبان فى المعجم الكبير (6)»