مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 14294
وَعَنْ أَبِي حَفْصٍ عَمْرِو بْنِ عَلِيٍّ : أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ : كَانَ أَبُو بَكْرٍ مَعْرُوقَ الْوَجْهِ ، وَإِنَّمَا سُمِّيَ عَتِيقًا لِعَتَاقَةِ وَجْهِهِ ، وَكَانَ اسْمُهُ : عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُثْمَانَ ، وَقَدْ رُوِيَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمَّاهُ عَتِيقًا مِنَ النَّارِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
ابوحفص عمرو بن علی کے بارے میں یہ بات منقول ہے : وہ فرماتے ہیں : سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے چہرے پر گوشت کم تھا ، اور ان کا نام ” عتیق “ ان کے چہرے کی خوبصورتی کی وجہ سے رکھا گیا تھا ، ویسے ان کا نام عبداللہ بن عثمان تھا ۔
یہ روایت بھی نقل کی گئی ہے : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام ” عتیق “ یعنی جہنم سے آزاد شده شخص رکھا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند عمدہ اور حسن ہے ۔