مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 14292
وَعَنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ : إِنَّمَا سُمِّيَ أَبُو بَكْرٍ عَتِيقًا ; لِعَتَاقَةِ وَجْهِهِ ، وَكَانَ اسْمُهُ : عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُثْمَانَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
لیث بن سعد بیان کرتے ہیں : سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا نام عتیق ان کے چہرے کی خوبصورتی کی وجہ سے رکھا گیا تھا ، ویسے ان کا نام عبداللہ بن عثمان تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔