حدیث نمبر: 14275
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : دَخَلَ قَبْرَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْعَبَّاسُ ، وَعَلِيٌّ ، وَالْفَضْلُ ، وَشَقَّ لَحَدَهُ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ ، وَهُوَ الَّذِي شَقَّ قُبُورَ الشُّهَدَاءِ يَوْمَ أُحُدٍ . ¤ قُلْتُ : رَوَاهُ ابْنُ مَاجَةَ أَطْوَلَ مِنْ هَذَا ، وَلَيْسَ فِيهِ ذِكْرُ الْعَبَّاسِ ، وَلَا الَّذِي شَقَّ لَحْدَهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ أَيُّوبَ بْنِ مَنْصُورٍ ، وَقَدْ وَهِمْ فِي حَدِيثٍ رَوَاهُ لَهُ أَبُو دَاوُدَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک میں سیدنا عباس ، سیدنا علی اور سیدنا فضل رضی اللہ عنہم داخل ہوئے تھے ، انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے آپ کی لحد تیار کی تھی ، یہ وہی شخص تھا ، جس نے غزوہ احد کے موقع پر شہداء کی قبریں تیار کی تھیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابن ماجہ نے اس سے زیادہ طویل روایت کے طور پر نقل کی ہے ، اور اس میں سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کا ذکر نہیں ہے ، اور نہ ہی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی لحد تیار کرنے والے شخص کا ذکر ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد ایوب بن منصور کے حوالے سے نقل کی ہے ، اسے اس حدیث میں وہم ہوا ہے ، جو روایت امام ابوداؤد نے اس کے حوالے سے نقل کی ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب علامات النبوة / حدیث: 14275
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (855)»