حدیث نمبر: 14186
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ : اجْتَمَعْتُ أَنَا وَالْعَبَّاسُ ، وَفَاطِمَةُ ، وَزَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ ، عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ الْعَبَّاسُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، كَبُرَتْ سِنِّي ، وَرَقَّ عَظْمِي ، وَكَثُرَتْ مَؤُونَتِي ، فَإِنْ رَأَيْتَ أَنْ تَأْمُرَ لِي بِكَذَا وَكَذَا وَسْقًا مِنْ طَعَامٍ فَافْعَلْ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " نَفْعَلُ ذَلِكَ " . فَقَالَتْ فَاطِمَةُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنْ رَأَيْتَ أَنْ تَأْمُرَ لِي كَمَا أَمَرْتَ لِعَمِّكَ فَافْعَلْ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " نَفْعَلُ ذَلِكَ " . فَقَالَ زَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، كُنْتَ أَعْطَيْتَنِي أَرْضًا كَانَتْ مَعِيشَتِي مِنْهَا ، فَإِنْ رَأَيْتَ أَنْ تَرُدَّهَا عَلَيَّ فَافْعَلْ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " نَفْعَلُ ذَلِكَ " . ¤ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَبَقِيَّتُهُ رَوَاهَا أَبُو دَاوُدَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَأَبُو يَعْلَى ، وَالْبَزَّارُ ، وَزَادَ : فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنْ رَأَيْتَ أَنْ تُوَلِّيَنِي هَذَا الْحَقَّ الَّذِي جَعَلَ اللَّهُ لَكَ فِي كِتَابِهِ مِنْ هَذَا الْخُمُسِ فَاقْسِمْهُ فِي مَقَامِكَ كَيْ لَا يُنَازِعَنِي أَحَدٌ بَعْدَكَ فَافْعَلْ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " نَفْعَلُ ذَلِكَ " . فَوَلَّانِيهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَسَّمْتُهُ فِي حَيَاتِهِ ، ثُمَّ وَلَّانِيهِ أَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَقَسَّمْتُهُ . ¤ وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ میں سیدنا عباس رضی اللہ عنہ ، فاطمہ اور زید بن حارثہ ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے ، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ ! میری عمر زیادہ ہو گئی ہے ، میری ہڈیاں کمزور ہو گئی ہیں ، میرے اخراجات زیادہ ہو گئے ہیں ، اگر آپ مناسب سمجھیں تو میرے لئے فلاں فلاں چیز کا حکم دیدیں ، یعنی میرے لئے اناج کے اتنے وسق کا حکم دے دیں ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ہم ایسا کر لیں گے ، فاطمہ نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اگر آپ مناسب سمجھیں ، تو میرے لئے بھی اسی کی مانند حکم دے دیں ، جو آپ نے اپنے چچا کے لئے حکم دیا ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ہم ایسا کر دیں گے ، سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی : یا رسول اللہ آپ نے مجھے ایک زمین دی تھی ، میرا گزر بسر اُسی سے ہوتا تھا ، پھر آپ نے وہ واپس لے لی ، اگر آپ مناسب سمجھیں ، تو وہ واپس کر دیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ہم ایسا کر دیں گے ۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے ، یہ روایت امام ابوداؤد نے بھی نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام أحمد ، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے ، انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اگر آپ مناسب سمجھیں ، تو آپ مجھے اس حق کا نگران مقرر کر دیں ، جو اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں آپ کے لئے مقرر کیا ہے ، جس کا تعلق خمس سے ہے ، اسے میں آپ کی جگہ تقسیم کر دیا کروں ، تاکہ آپ کے بعد میرے ساتھ کوئی جھگڑا نہ کرے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ہم ایسا کر دیں گے ، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس کا نگران مقرر کیا ، آپ کی زندگی میں ، میں ہی اسے تقسیم کرتا رہا ، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے مجھے اس کا نگران مقرر کیا ، اور اسے میں ہی تقسیم کرتا رہا ۔ ان دونوں روایات کے رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب علامات النبوة / حدیث: 14186
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2460) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (642)»