مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي جُودِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . باب: نبی اکرم ﷺ کی سخاوت کا بیان
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ : لَمَّا قُتِلَ أَبِي ، دَعَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " أَتُحِبُّ الدَّرَاهِمَ ؟ " . قُلْتُ : نَعَمْ ، فَقَالَ : " لَوْ قَدْ جَاءَنَا مَالٌ لَأَعْطَيْتُكَ هَكَذَا وَهَكَذَا " . قَالَ : فَمَاتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَبْلَ أَنْ يُعْطِيَنِي ، فَلَمَّا اسْتُخْلِفَ أَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَتَاهُ مَالٌ مِنَ الْبَحْرَيْنِ ، فَقَالَ : خُذْ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَحْسَبُهُ قَالَ : لَكَ - فَأَخَذْتُ . ¤ قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب میرے والد شہید ہو گئے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا اور فرمایا : کیا تم درہموں کو پسند کرتے ہو ؟ میں نے عرض کی : جی ہاں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اگر ہمارے پاس مال آیا ، تو میں تمہیں اتنے اتنے دوں گا ۔ راوی کہتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مجھے ادائیگی کرنے سے پہلے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا ، جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو خلیفہ بنایا گیا ، تو ان کے پاس بحرین سے مال آیا ، تو انہوں نے فرمایا : تم اس طرح وصول کر لو ، جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تم سے ارشاد فرمایا تھا ، تو میں نے وہ وصول کر لیے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ” صحیح “ میں اس سیاق کے بغیر مذکور ہے ، یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔