مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي مُعْجِزَاتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْحَيَوَانَاتِ ، وَالشَّجَرِ ، وَغَيْرِ ذَلِكَ . باب: جانوروں ، درختوں اور دیگر چیزوں کے بارے میں نبی اکرم ﷺ کے معجزات کا بیان
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : أَرِنِي آيَةً . قَالَ : " اذْهَبْ إِلَى تِلْكَ الشَّجَرَةِ فَادْعُهَا " . فَذَهَبَ إِلَيْهَا فَقَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدْعُوكِ . فَمَالَتْ عَلَى كُلِّ جَانِبٍ مِنْهَا حَتَّى قُلِعَتْ عُرُوقُهَا ، ثُمَّ أَقْبَلَتْ حَتَّى جَاءَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمَرَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ تَرْجِعَ ، فَقَامَ الرَّجُلُ ، فَقَبَّلَ رَأْسَهُ وَيَدَيْهِ وَرِجْلَيْهِ ، وَأَسْلَمَ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ حِبَّانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا بریدہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور بولا: آپ مجھے کوئی نشانی دکھائیے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم اس درخت کے پاس جاؤ اور اسے بلا کے لاؤ ، وہ شخص اس درخت کے پاس گیا اور بولا: اللہ کے رسول تمہیں بلا رہے ہیں ، تو وہ درخت کبھی ایک طرف جھکتا تھا ، کبھی دوسری طرف جھکتا تھا ، یہاں تک کہ اس نے اپنی تمام جڑیں اکھیڑ لیں ، پھر وہ آیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے یہ حکم دیا کہ تم واپس چلے جاؤ ! وہ شخص کھڑا ہوا ، اور اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سر اور ہاتھوں اور پاؤں کو بوسہ دیا ، اور اسلام قبول کر لیا ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی صالح بن حبان ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔