مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي مُعْجِزَاتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْحَيَوَانَاتِ ، وَالشَّجَرِ ، وَغَيْرِ ذَلِكَ . باب: جانوروں ، درختوں اور دیگر چیزوں کے بارے میں نبی اکرم ﷺ کے معجزات کا بیان
وَعَنْ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِيهِ - قَالَ وَكِيعٌ مُرَّةَ يَعْنِي الثَّقَفِيَّ وَلَمْ يَقُلْ لِي مُرَّةَ عَنْ أَبِيهِ : أَنَّ امْرَأَةً جَاءَتْ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَهَا صَبِيٌّ لَهَا بِهِ لَمَمٌ ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " اخْرُجْ عَدُوَّ اللَّهِ أَنَا رَسُولُ اللَّهِ " . قَالَ : فَبَرِئَ . قَالَ : فَأَهْدَتْ إِلَيْهِ كَبْشَيْنِ ، وَشَيْئًا مِنْ سَمْنٍ وَشَيْئًا مِنْ أَقِطٍ . ¤ قَالَ : فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " خُذِ الْأَقِطَ وَالسَّمْنَ ، وَأَحَدَ الْكَبْشَيْنِ ، وَرُدَّ عَلَيْهَا الْآخَرَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا یعلی بن مرہ رضی اللہ عنہ اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : ایک خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی ، اس کے ساتھ اس کا بچہ تھا ، جسے جنون کی شکایت تھی ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اے اللہ کے دشمن ! تم نکل جاؤ ، میں اللہ کا رسول ہوں ، راوی کہتے ہیں : تو وہ بچہ تندرست ہو گیا ، راوی بیان کرتے ہیں : اس خاتون نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دو دنبے تحفے کے طور پر دیے ، تھوڑا سا گھی اور تھوڑا سا پنیر دیا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم پنیر اور گھی لے لو ! اور دو دنبوں میں سے ایک لے لو ، اور دوسرا اُسے واپس کر دو ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔