مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي مُعْجِزَاتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْحَيَوَانَاتِ ، وَالشَّجَرِ ، وَغَيْرِ ذَلِكَ . باب: جانوروں ، درختوں اور دیگر چیزوں کے بارے میں نبی اکرم ﷺ کے معجزات کا بیان
وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ فِي إِحْدَى رِوَايَاتِهِ : فَمَرَّ عَلَيْهِ بَعِيرٌ مَادٌّ بِجِرَانِهِ يَرْغُو ، فَقَالَ : " عَلَيَّ بِصَاحِبِ هَذَا " . فَجَاءَ فَقَالَ : " هَذَا يَقُولُ نَتَجْتُ عِنْدَهُمْ ، فَاسْتَعْمَلُونِي حَتَّى إِذَا كَبِرْتُ أَرَادُوا أَنْ يَنْحَرُونِي " . ¤ وَقَالَ فِيهَا : " مَا مِنْ شَيْءٍ إِلَّا يَعْلَمُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ ، إِلَّا كَفَرَةَ - أَوْ فَسَقَةَ - الْجِنِّ وَالْإِنْسِ " . ¤امام طبرانی نے اپنی ایک روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک اونٹ گزرا ، جس نے اپنی گردن جھکائی ہوئی تھی ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس کے مالک کو میرے پاس لے کر آؤ ! وہ آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یہ کہہ رہا ہے کہ میں ان کے ہاں پیدا ہوا ، یہ لوگ مجھے کام میں استعمال کرتے رہے ، یہاں تک کہ جب میں بوڑھا ہو گیا ہوں ، تو انہوں نے یہ ارادہ کر لیا ہے کہ یہ مجھے قربان کر دیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” یہاں موجود ہر چیز یہ بات جانتی ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں ، صرف کافر ( راوی کو شک ہے ، شاید یہ الفاظ ہیں : ) صرف فاسق جنات اور انسانوں کا معاملہ مختلف ہے ۔ “