مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي مُعْجِزَاتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْحَيَوَانَاتِ ، وَالشَّجَرِ ، وَغَيْرِ ذَلِكَ . باب: جانوروں ، درختوں اور دیگر چیزوں کے بارے میں نبی اکرم ﷺ کے معجزات کا بیان
وَفِي رِوَايَةٍ : عَنْ يَعْلَى قَالَ : إِنِّي مَا أَظُنُّ أَحَدًا رَأَى مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا دُونَ مَا رَأَيْتُ ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ لِصَاحِبِ الْبَعِيرِ : " مَا لِبَعِيرِكَ يَشْكُوكَ ; زَعَمَ أَنَّكَ سَنَأْتَهُ حَتَّى كَبِرَ تُرِيدُ أَنْ تَنْحَرَهُ " . قَالَ : صَدَقْتَ وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ قَدْ أَرَدْتُ ذَلِكَ ، وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَا أَفْعَلُ . ¤سیدنا یعلی رضی اللہ عنہ سے منقول ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : وہ بیان کرتے ہیں : ” میرا نہیں خیال کہ کسی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے وہ چیز دیکھی ہو گی ، جو میں نے دیکھی ہے ، کسی نے کم ہی دیکھی ہو گی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس کے بعد راوی نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے
یہ روایت نقل کی ہے : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹ کے مالک سے کہا: تمہارے اونٹ کا کیا معاملہ ہے کہ وہ تمہاری شکایت کر رہا ہے ، اس کا یہ کہنا ہے کہ تم اس پر پانی لاد کے لاتے رہے ہو ، یہاں تک کہ جب اس اونٹ کی عمر زیادہ ہو گئی ہے ، تو اب تم اسے قربان کرنے کا ارداہ رکھتے ہو ، اس نے عرض کی : اس ذات کی قسم ! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے ، آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں ، میں نے یہی ارادہ کیا تھا اور اس ذات کی قسم ! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے ، اب میں ایسا نہیں کروں گا ۔