حدیث نمبر: 14142
وَعَنْ سَعْدٍ مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ قَالَ : كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَرَاهُ قَالَ : فِي سَفَرٍ - فَنَزَلْنَا مَنْزِلًا فَقَالَ لِي : " يَا سَعْدُ اذْهَبْ إِلَى تِلْكَ الْعَنْزَةِ فَاحْلِبْهَا " . وَعَهْدِي بِذَلِكَ الْمَكَانِ وَمَا فِيهِ عَنْزٌ ، فَأَتَيْتُهُ فَإِذَا فِيهِ عَنْزٌ حَافِلٌ فَحَلَبْتُهَا قَالَ : لَا أَدْرِي كَمْ مِنْ مَرَّةٍ ، ثُمَّ وَكَّلْتُ بِهَا إِنْسَانًا وَشُغِلْتُ بِالرِّحْلَةِ ، فَذَهَبَتِ الْعَنْزُ ، فَاسْتَبْطَأَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " أَيْ سَعْدُ " . فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّ الرِّحْلَةَ شَغَلَتْنَا فَذَهَبَتِ الْعَنْزُ . فَقَالَ : " إِنَّ الْعَنْزَ ذَهَبَ بِهَا رَبُّهَا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ ، وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أُمِّ مَعْبَدٍ فِي صِفَتِهِ وَفِي الْهِجْرَةِ إِلَى الْمَدِينَةِ مِنْ طُرُقٍ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا سعد رضی اللہ عنہ ، جو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے غلام ہیں ، وہ بیان کرتے ہیں : ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے ، راوی کہتے ہیں : میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ ہیں : ہم سفر کر رہے تھے ، ہم نے ایک جگہ پر پڑاؤ کیا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا : اے سعد ! تم اس بکری کے پاس جاؤ اور اس کا دودھ دوہ لو ، راوی کہتے ہیں : میں کچھ دیر پہلے اس جگہ سے گزر کے آیا تھا ، وہاں کوئی بکری نہیں تھی ، پھر وہاں آیا تو وہاں ایک بکری موجود تھی ، جو حاملہ تھی ، میں نے اس کا دودھ دوہ لیا ، راوی کہتے ہیں : پھر میں نے یہ کام کسی اور کے سپرد کیا اور خود پالان کی تیاری میں مصروف ہو گیا ، تو اسی دوران بکری چلی گئی ، مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جانے میں تاخیر ہو گئی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : اے سعد ! میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں سامان کے حوالے سے مصروف ہو گیا ، تو وہ بکری چلی گئی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : بکری کو اس کا پروردگار ( یا اس کا مالک ) لے گیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔ اس سے پہلے سیدہ ام معبد رضی اللہ عنہا کی حدیث گزر چکی ہے ، جو آپ کے حلیہ کے بارے میں ہے ، اور آپ کے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کرنے کے بارے میں ہے ، اور یہ مختلف طرق سے منقول ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب علامات النبوة / حدیث: 14142
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5496)»