مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابُ بَرَكَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي اللَّبَنِ وَآيَتِهِ فِيهِ . باب: دودھ میں ، نبی اکرم ﷺ کی برکت اور اس بارے میں آپ ﷺ کی نشانی ( یا معجزے ) کا بیان
حدیث نمبر: 14141
وَعَنْ أُمِّ مَعْبَدٍ أَنَّهَا قَالَتْ : بَعَثْتُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِشَاةٍ دَاجِنٍ فَرَدَّهَا وَقَالَ : " ابْغِنِي شَاةً لَا تَحْلِبُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ حِزَامِ بْنِ هِشَامِ بْنِ حُبَيْشٍ وَأَبِيهِ وَكِلَاهُمَا ثِقَةٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ ام معبد رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک حاملہ بکری بھیجی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے واپس کر دیا اور فرمایا : ایسی بکری میرے پاس بھیجو ! جو دودھ نہ دیتی ہو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، صرف حزام بن ہشام بن حبیش کا ، اور اس کے والد کا معاملہ مختلف ہے ، اور یہ دونوں ثقہ ہیں ۔