مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابُ قَوْلِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَاوِلْنِي الذِّرَاعَ . باب: نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان :’’ مجھے دستہ پکڑاؤ ! “
وَعَنْ أَبِي عُبَيْدٍ أَنَّهُ طَبَخَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قِدْرًا فِيهَا لَحْمٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " نَاوِلْنِي ذِرَاعَهَا " . فَنَاوَلْتُهُ ، فَقَالَ : " نَاوِلْنِي ذِرَاعَهَا " . فَنَاوَلْتُهُ ، فَقَالَ : " نَاوِلْنِي ذِرَاعَهَا " . فَقَالَ : يَا نَبِيَّ اللَّهِ كَمْ لِلشَّاةِ مِنْ ذِرَاعٍ ؟ فَقَالَ : " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ سَكَتَّ لَأَعْطَيْتَ ذِرَاعًا مَا دَعَوْتُ بِهِ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ . ¤سیدنا ابوعبید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ہنڈیا تیار کی ، جس میں گوشت پکا تھا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : مجھے دستی پکڑاؤ ! میں نے آپ کو پکڑا دی ، آپ نے فرمایا : مجھے اس کی دستی پکڑاؤ ، میں نے آپ کو پکڑا دی ، آپ نے فرمایا : مجھے اس کی دستی پکڑاؤ ، انہوں نے عرض کی : اے اللہ کے نبی ! بکری کی کتنی دستیاں ہوتی ہیں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس ذات کی قسم ! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے ، اگر تم خاموش رہتے ، تو اس وقت تک تم دستی دیتے رہتے ، جب تک میں اسے طلب کرتا رہتا ۔ “
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور ان دونوں کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، صرف شہر بن حوشب کا معاملہ مختلف ہے ، ایک سے زیادہ افراد نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ۔