مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابُ قَوْلِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَاوِلْنِي الذِّرَاعَ . باب: نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان :’’ مجھے دستہ پکڑاؤ ! “
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ : حَدَّثَنِي رَجُلٌ مِنْ بَنِي غِفَارٍ فِي مَجْلِسِ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : حَدَّثَنِي فُلَانٌ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُتِيَ بِطَعَامٍ خُبْزٍ وَلَحْمٍ فَقَالَ : " نَاوِلْنِي الذِّرَاعَ " . فَنُووِلَ ذِرَاعًا فَأَكَلَهَا ، قَالَ يَحْيَى : لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا قَالَ هَكَذَا ، ثُمَّ قَالَ : " نَاوِلْنِي الذِّرَاعَ " . فَنُووِلَ ذِرَاعًا فَأَكَلَهَا ، ثُمَّ قَالَ : " نَاوِلْنِي الذِّرَاعَ " . فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّمَا هُمَا ذِرَاعَانِ . فَقَالَ : " وَأَبِيكَ لَوْ سَكَتَّ مَا زِلْتُ أُنَاوَلُ مِنْهُ ذِرَاعًا مَا دَعَوْتُ بِهِ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ . ¤یحیی بن ابواسحاق بیان کرتے ہیں : بنو غفار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے سالم بن عبداللہ کی محفل میں ، مجھے یہ بات بیان کی کہ فلاں صاحب نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے : ” ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھانے میں روٹی اور گوشت لایا گیا ، آپ نے فرمایا : مجھے دستی پکڑاؤ ، آپ کو دستی پکڑائی گئی ، آپ نے اسے کھا لیا ، یحیی کہتے ہیں : میرے علم کے مطابق انہوں نے یہ بات بیان کی ہے : کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : مجھے دستی پکڑاؤ ، پھر آپ کو دستی پکڑائی گئی ، آپ نے اسے کھا لیا ، پھر آپ نے فرمایا : مجھے دستی پکڑاؤ ، تو انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! صرف دو ہی دستیاں ہوتی ہیں ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تمہارے باپ کی قسم ! اگر تم خاموش رہتے ، تو اس میں سے اُس وقت تک دستی لیتے رہتے ، جب تک میں اسے طلب کرتا رہتا ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔